ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بشیر کے قتل میں استعمال ہوئے ہتھیار کی تلاش نیتراوتی ندی میں

بشیر کے قتل میں استعمال ہوئے ہتھیار کی تلاش نیتراوتی ندی میں

Wed, 10 Jan 2018 21:14:19    S.O. News Service

منگلورو 10؍جنوری (ایس او نیوز) دیپک راؤ قتل کا بدلہ لینے کے لئے جن شرپسندوں نے کوٹاراچوکی میں بشیر نامی شخص کو قتل کردیا تھا ان کے استعمال کردہ ہتھیار بر آمد کرنے کے لئے پولیس نے نیتراوتی ندی تلاشی مہم چلائی۔

بشیر کے قتل کے الزام میں سندیش، دھنش ، شریجیت اورکشن کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ ان ملزمین نے تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ بشیر کا قتل کرنے کے بعدانہوں نے شواہد مٹانے کے لئے اپنے موبائل فونس اور ہتھیار وں کو نیتراوتی ندی میں پھینک دیا ہے۔تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ویلنٹائن ڈیسوزا کی قیادت میں پولیس ٹیم ماہر غوطہ خوروں اور ملزمین کو ساتھ لے کر نیتراوتی ندی کے کنارے پہنچی اور کافی دیر تک تلاشی مہم جاری رکھی۔ لیکن ہتھیار یا موبائل فونس کے برآمد ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔


Share: